الحمداللہ اللہ پاک شکر


 اللہ پاک کا شکر ہے کہ آج تک کسی خان، نواب،چوہدری، سردار، وڈیروں، ایم ہی اے، ایم این اے کے لیے زندہ باد مردہ باد کے نعرے نہیں لگاے جب بھی بات کی اپنے معاشرے کے لیے کی اور اللہ کی رضا کیلے کی اور جب بھی نعرہ لگایا تو انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا لگایا اور لگاتا رہوں گا اور اب اس کوشش میں کہ انشاء اللہ نوجوان نسل جو کہ روز بہ روز استعمال ہوتی ہے ان کو بھی اس راہ کی طرف لایا جائے جہاں وہ اپنی منزل پہچان کر وہ اڑان اڑیں جسے زمانہ دیکھ کہ رشک کرے باقی رہی پاکستان کی سیاست کی بات تو سارے کرسی اور اقتدار کی جنگ ہے بلکل اسطرح جس طرح جنگل میں بڑے جانور کی جنگ، جس میں چھوٹے چھوٹے جانور زد میں اجاتے ہیں اگر کوئی پاکستان کیلے مخلص ہوتا تو پاکستان کی بات کرتا، یہاں تو اپنی سیاست کی وجہ نوجوان نسل کی زبان گندگی کر دی گئی ہے، اظہارِ رائے، کا احترام ختم کر دیا گیا ہے، صبر نام کی تو کوئی چیز ہی نہیں رہی جس پارٹی میں بھی دیکھا جائے تو عہدے کی سیاست ہے، طاقت کی تاکہ وہ مزے میں رہے اور سٹیٹس اچھا رہے،اگر ایسا نہیں ہے تو میں بتا دیتا ہوں خدمت والوں کو کوئی کرسی کی ضرورت نہیں ہے، انقلاب لانے والوں کو کسی کرسی کی ضرورت نہیں ہوتی انکے پاس نظریہ ہوتا ہے، اور وہ اس پہ چلتے ہیں اور کامیابیاں انکے قدموں میں ہوتی اور اگر کامیاب نہ بھی ہوں تو مایوس نہیں ہوتے لگے ہوتے یہاں تک کہ خود کو قربان کر جاتے ہیں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، دوستوں سیاست بری چیز نہیں ہے لیکن اسکو برا بنا دیا گیا ہے پہلے اس کو سمجھے، سیکھیں پھر عمل پیرا ہوں اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو

عمر افتخار 

Comments

Popular posts from this blog

ریاست کے ٹھیکیداروں کے نام

جرنیلوں ،سیاسیوں ،صحافیوں اور عوام کے نام

A Cake Cutting Ceremony on the occasion of Celebration of 99th Republic Day of Turkey in Pakistan Monument Islamabad